September 20, 2024

اردو

بائبل کو پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

بائبل کو پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ - مقدس کلام کو پڑھنا - کلام کو سمجھنا

بائبل کو پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

مقدس کلام کو پڑھنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اِسے دُعا کی طرح پڑھا جائے، دوسرے الفاظ میں، رُوحُ القُدس کی مدد سے پڑھا جائے، جس کے زیر اثر یہ وجود میں آیا۔ یہ خُدا کا کلام ہے اور اس میں ہمارے لیے خُدا کی ضروری مواصلات بھی شامل ہے۔

بائبل ایک طویل خط کی طرح ہے جو خُدا نے ہم سب کے لیے لکھا ہے۔ اس وجہ سے مجھے مقّدس صحیفوں کو بہت مُحبت اور تعظیم کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔ سب سے پہلے، یہ بہت ضروری ہے کہ خُدا کے خط کو پڑھا جائے، دوسرے الفاظ میں، پورے پیغام پر توجہ دیئے بغیر تفصیلات نہ نکالیں۔ پھر مجھے پورے پیغام کے راز اور اِس کے دل کو دیکھتے ہوئے اس کی تشریح کرنی چاہیے. یسوع مسیح، جن کے بارے میں پوری بائبل بولتی ہے، یہاں تک کہ پرانے عہد نامہ بھی۔ لہٰذا مجھے مقدس کلام کو اس عقیدے سے پڑھنا چاہیے کہ جِس سے اُسے ایک نیا اُجالا ملے، جیسا کہ چرچ کا زِندہ ایمان ہے۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ آمین!

 

RELATED ARTICLES