November 22, 2024

اردو

مسیحیوں کے لئے پُرانے عہد نامہ کی کیا اہمیت ہے؟

مسیحیوں کے لئے پُرانے عہد نامہ کی کیا اہمیت ہے؟ - خدا خالق - پرانا عہد نامہ

مسیحیوں کے لئے پُرانے عہد نامہ کی کیا اہمیت ہے؟

پرانے عہد نامہ میں خُدا نے خود کو خالق، دنیا کا محافظ، انسانیت کا رہنما اور معلم کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ پرانے عہد نامہ کی کتابیں بھی خُدا کا کلام اور مقدس صحیفے ہیں۔ پرانے عہد نامہ کے بغیر، ہم یسُوع کو نہیں سمجھ سکتے۔

پرانے عہد نامہ میں ایمان کو سیکھنے کی ایک عظیم تاریخ شروع ہوتی ہے، جو نئے عہد نامہ میں فیصلہ کن موڑ لیتی ہے اور دنیا کے اختتام اور مسیح کے دوبارہ آنے کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچتی ہے۔ پرانا عہد نامہ نئے عہد نامے کے لئے محض ایک ابتدا سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ پرانے عہد کے لوگوں کے لئے احکام اور پیشن گوئیاں اور وعدے جو تمام لوگوں کے لیے اس میں موجود ہیں کبھی منسوخ نہیں کیے گئے تھے۔ پرانے عہد کی کتابوں میں ہمیں بغیر کسی ردوبدل کے دعاؤں اور دانشمندی کا خزانہ ملتا ہے. خاص طور پر، زبور چرچ کی روزانہ کی عبادت کا حصہ ہوتے ہیں۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ آمین!

 

RELATED ARTICLES