November 22, 2024

اردو

کیا ہم ایک خُدا کو مانتے ہیں یا تین خُداؤں کو مانتے ہیں؟

کیا ہم ایک خُدا کو مانتے ہیں یا تین خُداؤں کو مانتے ہیں؟ - خدا کی عبادت کرنا

کیا ہم ایک خُدا کو مانتے ہیں یا تین خُداؤں کو مانتے ہیں؟

ہم ایک خُدا میں تین شخصیات (تثلیث) کو مانتے ہیں۔ ”خُدا تنہا نہیں ہے لیکن ایک مکمل اشتراک ہے”۔ ( پوپ بینیڈکٹ XVI، مئی، 22، 2005)۔ مسیحی تین مختلف خُداؤں کی عبادت نہیں کرتے، لیکن ایک خُدا کی جو کہ تین گنا ہے اور ایک ہی کہلاتا ہے۔ ہم یسُوع مسیح کے ذریعے یہ جانتے ہیں کہ خُدا تثلیث ہے؛ وہ جو بیٹا ہے، اپنے باپ کے بارے میں بولتا ہے (”میں اور باپ ایک ہیں”، یُوحنّا 10 باب 30 آیت)۔ وہ ہمارے لئے اُس کے سامنے دُعا کرتا ہے اور ہماری طرف رُوحُ القُدس بھیجتا ہے، جو کہ باپ اور بیٹا کی محبت ہے۔ اِس وجہ سے ہم بپتسمہ لیتے ہیں، ”پس تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتسمہ دو” (متّی 28 باب 19 آیت)۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ یسوع مسیح ناصری کے بابرکت، جلالی اور پاک نام میں آمین۔ یسوع مسیح کی جے ہو!

 

RELATED ARTICLES