November 21, 2024

اردو

دیانتدار اور بددیانت نوکر

متی 24 باب 45 سے 51 آیات:

” پَس وہ دِیانتدار اور عقلمند نَوکر کون سا ہے جِسے مالِک نے اپنے نَوکر چاکروں پر مُقرّر کِیا تاکہ وقت پر اُن کو کھانا دے؟ مُبارک ہے وہ نَوکر جِسے اُس کا مالِک آ کر اَیسا ہی کرتے پائے۔ مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ وہ اُسے اپنے سارے مال کا مُختار کردے گا۔ لیکِن اگر وہ خراب نَوکر اپنے دِل میں یہ کہہ کر کہ میرے مالِک کے آنے میں دیر ہے۔ اپنے ہمخِدمتوں کو مارنا شُرُوع کرے اور شرابیوں کے ساتھ کھائے پِئے۔ تو اُس نَوکر کا مالِک اَیسے دِن کہ وہ اُس کی راہ نہ دیکھتا ہو اور اَیسی گھڑی کہ وہ نہ جانتا ہو آ موجُود ہوگا۔ اور خُوب کوڑے لگا کر اُس کو رِیاکاروں میں شامِل کرے گا۔ وہاں رونا اور دانت پِیسنا ہوگا”۔

اِس تمثیل میں یسوع مسیح ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ خُدا کے دو طرح کے خادم ہیں۔ ایک وہ جن کو خُدا نے مقررہ کیا اور اپنی برکت و اختیار دیا کہ وہ بد روحوں کو نکالیں۔ وہ بیماریوں سے لوگوں کو شفا دیں اور خُدا کی بادشاہ کا پیغام پوری دُنیا کے ہر کونے تک پوری دیانتداری سے پہنچائیں۔ ایسے لوگ جو پوری دیانتداری اور سچائی سے خُدا کا کام بغیر کسی لالچ کے کرتے جا رہے ہیں کہ جب تک یسوع مسیح واپس نہ آ جائیں۔

اُنہیں یسوع مسیح اپنی بادشاہی میں داخل ہونے کا اختیار دے گا۔ دوسرے وہ بددیانت خادم ہیں جنہوں نے خُدا کی خدمت کو ایک کاروبار بنا لیا ہے اور اُن کا مقصد صرف زیادہ سے زیادہ امیر ہونا ہے ایسے لوگوں کو یسوع مسیح اپنی بادشاہی میں داخل نہیں کرنگیں بلکہ باہر اندھیرے میں ڈالیں گے۔ ایسے خادم جو ابھی یہ سوچتے ہیں کہ یسوع مسیح کے آنے میں بہت دیر ہے اِس لئے ہم ہر طرح کی عیش و عشرت کریں اور دُنیا کے سارے کام کریں وہ خُدا کی بادشاہت سے باہر رہ جائیں گے۔ لحاظہ یہ تمثیل ہم سب خُدا کے خادموں کے لئے بڑی نصیحت کی تمثیل ہے۔ خُداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!

RELATED ARTICLES