December 10, 2024

اردو

رائی کے دانے کی تمثیل

متی 13 باب 31 سے 32 آیات:

” اُس نے ایک اور تمثیل اُن کے سامنے پیش کر کے کہا کہ آسمان کی بادشاہی اُس رائی کے دانے کی مانند ہے جسے کسی آدمی نے لے کر اپنے کھیت میں بو دیا۔ وہ سب بیجوں سے چھوٹا تو ہے مگر جب بڑھتا ہے تو سب ترکاریوں سے بڑا اور ایسا درخت ہو جاتا ہے کہ ہوا کے پرندے آکر اُس کی ڈالیوں پر بسیرا کرتے ہیں”۔

اِس تمثیل میں رائی کے دانے کے بیج کا ذکر کیا گیا ہے جو کہ بہت چھوٹا ہوتا ہے اور جب وہ پھلتا ہے تو سب سبزیوں سے زیادہ بڑا درخت بنتا ہے۔ اُس کی شاخوں پر پرندے بسیرہ کرتے ہیں۔ اِس سے مُراد خُدا کے کلام کی وہ طاقت ہے جو آپ کو ایسا شخص بنا دیتا ہے کہ لوگ آپ کی زندگی سے برکت پاتے ہیں۔ مسیح کی سچی محبت آپ کی زندگی کو ایسا منور کرتی ہے کہ دوسروں کی تاریک زندگی میں آپ کی وجہ سے روشنی آتی ہے۔ خُداوند آپ کو برکت دے۔ یسوع مسیح کے پاک نام میں آمین۔

RELATED ARTICLES