January 15, 2025

اردو

زبور 149- گِیت گا کر خُدا کی حمد

گِیت گا کر خُدا کی حمد - صادقوں کی راہ پر چلنا - خُداوند کی شرِیعت - Zaboor 149 - زبور 149

خُداوند کی حمد کرو۔

خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ

اور مُقدّسوں کے مجمع میں اُس کی مدح سرائی کرو۔

اِسرائیؔل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔

فرزندانِ صِیُّوؔن اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔

وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔

وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح سرائی کریں۔

کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔

وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔

مُقدّس لوگ جلال پر فخر کریں۔

وہ اپنے بِستروں پر خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔

اُن کے مُنہ میں خُدا کی تمجِید

اور ہاتھ میں دو دھاری تلوار ہو

تاکہ قَوموں سے اِنتقام لیں

اور اُمّتوں کو سزا دیں۔

اُن کے بادشاہوں کو زنجِیروں سے جکڑیں

اور اُن کے سرداروں کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں۔

تاکہ اُن کو وہ سزا دیں جو مرقُوم ہے۔

اُس کے سب مُقدّسوں کو یہ شرف حاصِل ہے۔

خُداوند کی حمد کرو۔

آمین!

RELATED ARTICLES