1۔ یہووؔاہ نے میرے خُداوند سے کہا تُو میرے دہنے ہاتھ بَیٹھ
جب تک کہ مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چَوکی نہ کردُوں۔
2۔ خُداوند تیرے زور کا عصا صِیُّوؔن سے بھیجے گا۔
تُو اپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کر۔
3۔ لشکرکشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔
تیرے جوان پاک آرایش میں ہیں
اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانِند۔
4۔ خُداوند نے قَسم کھائی ہے اور پِھرے گا نہیں
کہ تُو ملکِ صِؔدق کے طَور پر
ابد تک کاہِن ہے۔
5۔ خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر
اپنے قہر کے دِن بادشاہوں کو چھید ڈالے گا۔
6۔ وہ قَوموں میں عدالت کرے گا۔
وہ لاشوں کے ڈھیر لگا دے گا
اور بُہت سے مُلکوں میں سروں کو کُچلے گا۔
7۔ وہ راہ میں ندی کا پانی پِئے گا۔
اِس لِئے وہ سر کو بُلند کرے گا۔
آمین!