November 22, 2024

اردو

زبور 99- خُداوند شاہِ قدوس ہے

خُداوند شاہِ قدوس ہے - خُداوند قُدُّوس ہے - Zaboor 99 - زبور 99

خُداوند سلطنت کرتا ہے۔ قَومیں کانپیں۔

وہ کرُّوبیوں پر بَیٹھتا ہے۔ زمِین لرزے۔

خُداوند صِیُّوؔن میں بزُرگ ہے

اور وہ سب قَوموں پر بُلند و بالا ہے۔

وہ تیرے بزُرگ اور مُہِیب نام کی تعرِیف کریں۔

وہ قُدُّوس ہے۔

بادشاہ کی قُوّت اِنصاف پسند ہے۔

تُو راستی کو قائِم کرتا ہے۔

تُو ہی نے عدل اور صداقت کو یعقُوبؔ میں رائج کِیا۔

تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجِید کرو۔

اور اُس کے پاؤں کی چَوکی پر سِجدہ کرو۔ وہ قُدُّوس ہے۔

اُس کے کاہِنوں میں سے مُوسؔیٰ اور ہارُوؔن نے

اور اُس کا نام لینے والوں میں سے سموئیؔل نے

خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے اُن کو جواب دِیا۔

اُس نے بادل کے سُتُون میں سے اُن سے کلام کِیا۔

اُنہوں نے اُس کی شہادتوں کو اور اُس آئِین کو جو اُس نے اُن کو دِیا تھا مانا۔

اَے خُداوند ہمارے خُدا! تُو اُن کو جواب دیتا تھا۔

تُو وہ خُدا ہے جو اُن کو مُعاف کرتا رہا۔

اگرچہ تُو نے اُن کے اعمال کا بدلہ بھی دِیا۔

تُم خُداوند ہمارے خُدا کی تمجِید کرو

اور اُس کے مُقدّس پہاڑ پر سِجدہ کرو۔

کیونکہ خُداوند ہمارا خُدا قُدُّوس ہے۔

آمین!

RELATED ARTICLES