December 27, 2024

اردو

بے اولاد لوگوں کے لئے دُعا

فرشتے کا پیغام

دُعا: یہ دُعا اُن تمام لوگوں کے لئے ہے جن کے پاس اولاد جیسی نعمت نہیں ہے۔ یہ دُعا پڑھنے سے خُدا اُن کو اولاد جیسی نعمت سے مالامال کرے گا۔ اِس دُعا کو آپ صبح، شام اور دوپہر پورے اِیمان سے پڑھیں گے تو خُدا ضرور برکتوں والا ہاتھ آپ پر رکھے گا۔

دُعا: خُداوند کے فرشتے نے مریم کو پیغام دیا اور وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے حاملہ ہوئیں۔

ایک بار فرشتے کا سلام پڑھیں

دیکھ میں خُدا کی بندی ہوں جیسا تو نے کہا ویسا ہی میرے لئے ہو۔

ایک بار فرشتے کا سلام پڑھیں

اور کلام متجسم ہُؤا اور ہمارے درمیان رہا۔

ایک بار فرشتے کا سلام پڑھیں

اَے خُداوند کی پاک والدہ ہمارے واسطے دُعا کر تاکہ ہم مسیح کے وعدوں کے لائق بن جائیں۔

ہم دُعا مانگیں

اَے خُداوند خُدا ہم تیرے پاس یہ دُعا کرتے ہیں کہ تُو ہمارے دِلوں میں اپنا فضل ڈال دے تاکہ جیسا ہم نے فرشتے کا پیغام سُننے سے مسیح تیرے بیٹے کا تجسم پہچانا ہے اُسی طرح ہم اُن کی مُصیبتوں اور صلیب سے جی اُٹھنے کی عظمت کو پہچانیں۔ اُسی مسیح ہمارے خُداوند کے وسیلہ سے۔ آمین!

جلال باپ، بیٹے اور رُوحُ القُدس کا ہو۔ جیسا کے ابتدا میں تھا، اب ہے اور ہمیشہ ہوگا۔ آمین!

تمام مہر و اِیمانداروں کی رُوحیں خُدا کی رحمت سے آرام میں رہیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES