September 18, 2024

اردو

مُقدس یوسف کا نووینہ

مسیح میں سب کو میرا سلام!

میرا نام صبا یعقوب ہے۔ آج ہم مُقدس یوسف کا نووینہ پڑھیں گے جس سے آپ کو ڈھیر ساری برکات ملیں گیں۔ اَے مُقدس یوسف! ہم تنگی میں تیری طرف رجوع کرتے ہیں اور تیری پاک زوجع سے مدد مانگ کر تیری حمایت بھی بھروسے کے ساتھ طلب کرتے ہیں۔ اِس مُحبت کی خاطر جس نے تُجھے بے داغ کنواری خُداوند کی ماں سے وابسطہ کیا ہے اور اِس پروانہ مُحبت کی خاطر جس سے تُو نے لڑکے یسوع کو گود میں لیا۔ ہم تیری منّت کرتے ہیں کہ تُو اِس قیمتی میراث پر جس کو یسوع مسیح نے اپنے خون سے خریدہ مہربانی سے نگاہ کر اور اپنی طاقت، اور فیض سے ضروریات میں ہماری مدد کر۔ اَے مُقدس خاندان کے نگہبان یسوع مسیح کی بےبرگزیدہ قوم کی حفاظت کر۔

اَے نہایت شفیق باپ! سب غلط تعلیمات میں اور بداِخلاقی کی وباؤں کو ہم سے دور رکھ۔ اَے نہایت طاقتور حمایتی! مہربانی سے آسمان پر سے ہماری اِس جنگ میں جو تاریکی کی طاقتوں کے ساتھ ہے ہماری عنایت کر اور جس طرح تُو نے پیشتر لڑکے یسوع کو موت کے نہایت بڑے خطرے سے چُھڑایا، اِسی طرح اِن دِنوں میں بھی خُدا کی پاک کلیسیا کو دُشمن کے پھندے سے اور سب آفتوں سے بچا۔ آخر تک سب کو اپنی حمایت کی پناہ میں رکھ تاکہ ہم تیری پیروی کر کے اور تیری مدد سے طاقت پا کر پاک زندگی بسر کریں، اور ہماری موت مُبارک ہو، اور ہم بہشت میں دائمی خوشی حاصل کریں۔ آمین!

ایک بار ” اَے ہمارے باپ “۔

ایک بار ” سلام اَے مریم “۔

ایک بار ” جلال باپ اور بیٹے “۔ آمین!

RELATED ARTICLES