1۔ اَے خُدا میرا اِنصاف کر اور بے دِین قَوم کے مُقابلہ میں میری وکالت کر
اور دغاباز اور بے اِنصاف آدمی سے مُجھے چُھڑا۔
2۔ کیونکہ تُو ہی میری قُوّت کا خُدا ہے۔ تُو نے کیوں مُجھے ترک کر دِیا؟
مَیں دُشمن کے ظُلم کے سبب سے کیوں ماتم کرتا پِھرتا ہُوں؟
3۔ اپنے نُور اور اپنی سچّائی کو بھیج۔ وُہی میری رہبری کریں۔
وُہی مُجھ کو تیرے کوہِ مُقدّس
اور تیرے مسکنوں تک پُہنچائیں۔
4۔ تب مَیں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤُں گا۔
خُدا کے حضُور جو میری کمال خُوشی ہے۔
اَے خُدا! میرے خُدا! مَیں سِتار بجا کر تیری سِتایش کرُوں گا۔
5۔ اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟
تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟
خُدا سے اُمّید رکھ! کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔
مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔
آمین!