December 6, 2024

اردو

بشپ کے مقرر ہونے میں کیا عمل کیے جاتے ہیں؟

بشپ کے مقرر ہونے میں کیا عمل کیے جاتے ہیں؟ - رسولوں کے جانشین - بشپ کی منسٹری

بشپ کے مقرر ہونے میں کیا عمل کیے جاتے ہیں؟

بشپ کے مقرر ہونے میں خادم پر پاک خدمت کا مکمل ساکرامینٹ اُنہیں کو دیا جاتا ہے۔ اُنہیں رسولوں کے جانشین کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے اور وہ بشپ کی یکجہتی میں داخل ہوتے ہیں۔ دوسرے بشپ اور پوپ کے ساتھ وہ اَب سے پوری کلیسیا کے لئے ذمہ دار ہیں۔ کلیسیا اُنہیں خاص طور پر تعلیم دینے، پاک کرنے اور رہنمائی کرنے کے لئے مقرر کرتی ہے۔ بشپ کی منسٹری کلیسیا میں خادموں کی حقیقی منسٹری ہے۔ کیونکہ یہ یسوع مسیح اور رسولوں کے حقیقی گواہوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اور مسیح کی طرف سے قائم کی گئی خادموں کی منسٹری کو جاری رکھتے ہیں۔ پوپ بھی ایک بشپ ہیں لیکن وہ اُن میں اوّل درجے پر اور اُن کی یکجہتی کے سربراہ ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES