November 22, 2024

اردو

اچھی زندگی گزارنے کے لئے ہمیں ایمان اور ساکرامینٹ کی کیوں ضرورت پڑتی ہے؟

اچھی زندگی گزارنے کے لئے ہمیں ایمان اور ساکرامینٹ کی کیوں ضرورت پڑتی ہے؟ - مسیح میں کامیاب ہونا

اچھی زندگی گزارنے کے لئے ہمیں ایمان اور ساکرامینٹ کی کیوں ضرورت پڑتی ہے؟

اگر ہم صرف اپنے آپ اور اپنی قوت پر انحصار کرتے ہیں تو ہم اچھے ہونے کی اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔ ایمان کے ذریعے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم خُدا کے بچے ہیں اور کہ خُدا ہمیں قوت بخشتا ہے۔ جب خُدا ہمیں اپنی قوت عطا کرتا ہے تو ہم اِسے ” فضل ” کہتے ہیں۔ خاص طور پر مقدس نشانات میں جنہیں ہم ساکرامینٹ کہتے ہیں خُدا ہمیں صلاحیت دیتا ہے کہ ہم وہ سب اچھے کام کریں جو ہم خود بھی کرنا چاہتے ہیں۔ جب سے خُدا نے ہماری تکلیف دیکھی ہے تب سے وہ ہمیں اپنے بیٹے یسوع مسیح کے ذریعے اندھیرے کے اقتدار سے آزاد کرتا ہے:

کُلسیوں 1 باب 13 آیت: ” اُسی نے ہم کو تارِیکی کے قبضہ سے چُھڑا کر اپنے عزِیز بیٹے کی بادشاہی میں داخِل کِیا “۔

اُس نے ہمیں یہ موقع عطا کیا ہے کہ ہم اُس میں نئی دوستی شروع کریں اور مُحبت کی راہ پر چلیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں کامیاب ہوں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES