فحاشی کی پیداوار اور اِس کا استعمال خیرات کے خلاف گُناہ کیوں ہیں؟
جو شخص دو جیون ساتھیوں کے مُحبت بھرے رشتے میں سے اِنسانی جنسیت کو علیحدہ کرنے کے لئے مُحبت کا غلط استعمال کرتا ہے اور وہ اِسے گُناہ کے تجارتی عمل میں سنجیدگی سے تبدیل کر دیتا ہے تو وہ ایک سنجیدہ گُناہ کرتا ہے۔ جو کوئی فحاشی کے حوالے سے مواد تیار کرتا، خریدتا یا اُسے استعمال کرتا ہے تو وہ اِنسانی وقار کی خلاف ورزی کرتا اور دوسروں کو گُناہ کرنے کے لئے بہکاتا ہے۔
فحاشی جسم فروشی کی ایک ناپاک صورت ہے جہاں پر ایک اِنسان پیسوں کے ذریعے فرضی ” مُحبت ” پا سکتا ہے۔ خیرات اور اِنسانی وقار کے خلاف اِس جرم میں ماڈل، اداکار، اِسے بنانے اور تقسیم کرنے والے سب ہی اِس میں یکساں طور پر شامل ہوتے ہیں۔ جو کوئی فحاشی کے مواد کو استعمال کرتا، فحاشی کی ویب سائٹس کو دیکھتا یا اِس کی تقریبات میں حصہ لیتا ہے تو وہ خود کو جسم فروشی کے وسیع تر دائرے میں پاتا اور اِس گُناہ کی حمایت کرتا ہے، جس میں جنسیت کو بیچنے کے ذریعے اربوں ڈالر کمائیں جاتے ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!