November 24, 2024

اردو

رُوحُ القُدس کے پَھل کون سے ہیں؟

رُوحُ القُدس کے پَھل کون سے ہیں؟ - خُداوند میں پرہیزگاری - مسیح میں اِیمان داری

رُوحُ القُدس کے پَھل کون سے ہیں؟

رُوحُ القُدس کے پھلوں میں مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔ حِلم اور پرہیزگاری شامل ہیں۔

گلتِیوں 5 باب 22 سے 23 آیات: ” مگر رُوح کا پَھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔ حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شرِیعت مُخالِف نہیں “۔

رُوحُ القُدس کے پھلوں میں دُنیا دیکھتی ہے کہ وہ لوگ کیا حاصل کرتے ہیں جو خود کو خُدا کی طرف سے اپنائے جانے، رہنمائی پانے اور مکمل طور پر قائم ہونے کے لئے خُدا کے حوالے کر دیتے ہیں۔ رُوحُ القُدس کے پَھل یہ ظاہر کرتے ہیں کہ خُدا حقیقت میں مسیحیوں کی زندگی میں قردار ادا کرتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES