یسوع مسیح سے دُعا کرنے کا طریقہ سیکھنے سے کیا مُراد ہے؟
یسوع مسیح سے دُعا سیکھنے سے مُراد اُن کے بے اِنتہا بھروسے میں داخل ہونا، اُن کی دُعا میں شامل ہونا اور اُن کی رہنمائی میں باپ کی طرف آگے بڑھنا ہے۔ وہ شاگِرد جو یسوع مسیح کے ساتھ یکجہتی میں رہے اُنہوں نے یسوع مسیح سے سُن کر اور اُن کی نَکل کر کے دُعا کرنی سیکھی جن کی پوری زندگی دُعا تھی۔ یسوع مسیح کی طرح اُنہیں بھی ہوشیار رہنا پڑا اور اُنہیں دِل کی پاکیزگی کے لئے، خُدا کی بادشاہی کے لئے سب کُچھ چھوڑنے، اپنے دُشمنوں کو معاف کرنے، خُدا پر دلیری سے بھروسا کرنے اور سب چیزوں سے بڑھ کر خُدا سے مُحبت کرنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑی۔
عقیدت کی اِس مثال کے ذریعے یسوع مسیح نے اپنے شاگِردوں کو بُلایا کہ وہ خُدا قادرِمطلق کو ” ابّا، پیارے باپ ” کہیں۔ اگر ہم یسوع مسیح کی رُوح میں دُعا، خاص طور پر خُداوند کی دُعا کرتے ہیں تو ہم یسوع مسیح کے نقشے قدم پر چلتے ہیں اور یہ اِس بات کی یقین دہانی ہے کہ ہم ہارے بغیر باپ کے دِل تک پُہنچیں گے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور خُداوند پر دلیری سے بھروسا رکھیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!