October 18, 2024

اردو

” ہمیں آزمائش میں نہ ڈال ” کہنے سے کیا مُراد ہے؟

ہمیں آزمائش میں نہ ڈال کہنے سے کیا مُراد ہے؟ - خُدا سے دُعا - آزمائش کا سامنا - خطرے سے نجات

” ہمیں آزمائش میں نہ ڈال ” کہنے سے کیا مُراد ہے؟

کیونکہ ہر دِن ہر گھنٹے ہم گُناہ میں پڑنے اور خُدا کو ” نہ ” کہنے کے خطرے میں ہوتے ہیں، ہم خُدا سے دُعا مانگتے ہیں کہ وہ ہمیں گُناہ کی قوت میں بے سہارا نہ چھوڑے۔ یسوع مسیح جنہوں نے خود آزمائش کا سامنا کیا، وہ یہ جانتے ہیں کہ ہم اِنسان کمزور ہیں، ہمارے پاس خود کی قوت بہت کم ہے کہ جس کے ذریعے ہم بُرائی کا سامنا کر سکیں۔ اَے ہمارے باپ کی دُعا میں وہ ہمیں اپنی مہربانی سے درخواست کرنا سکھاتے ہیں، جو ہمیں آزمائش کے وقت خُدا کی مدد پر بھروسا کرنا سکھاتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES