ہمیں اپنے جسم کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے؟
خُدا کا پانچواں حکم ہمیں اپنے جسم کے خلاف تشدد کرنے سے بھی روکتا ہے۔ یسوع مسیح واضح طور پر یہ کہتے ہیں کہ ہمیں خود کو قبول اور خود سے مُحبت کرنی چاہیے۔
متّی 22 باب 39 آیت: ” اور دُوسرا اِس کی مانِند یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ “۔
اپنے جسم کو نقصان پہنچانے کے عمل میں لوگ نفسیاتی طور پر دستبرداری اور خود میں مُحبت کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں ( جس میں جسم کو چھیدنا، کاٹنا اور ایسے بہت سے عمل کرنا شامل ہیں )، لہٰذا اُنہیں ہمارے مخلص اور مُحبت سے بھرے رویے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسمانی عضو کو کسی دوسرے اِنسان کے لئے دینے سے پہلے اِسے سمجھنا بہت ضروری ہے، البتہ ہمیں اِس چیز کا حق نہیں ہے کہ خُدا کی طرف سے دیے گئے جسم کو ہم تباہ کریں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!