مسیحی دُعا کے گھر سے کیا مُراد ہے؟
ایک مسیحی دُعا کا گھر ایک خاص جگہ پر لوگوں کی اعظیم یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ اُن آسمانی برکات کی علامت ہے جو خُدا نے ہم سب کے لئے بنائی ہیں۔ خُدا کے گھر میں ہم دُعا کے لئے ایک ساتھ یا اکیلے اکٹھے ہوتے ہیں اور تاکہ ہم ساکرامینٹ کے ساتھ ساتھ خاص طور پر پاک شراکت کی خوشی بھی منا سکیں۔ ” اُس میں آسمان کی بادشاہی کی خوشبو آتی ہے “۔ ” وہاں آپ بہت خاموشی اور احترام سے رہ سکتے ہیں “۔ بہت سی کلیسیا ہمیں دُعا کے عظیم ماحول میں باہمی طور پر گھیرے میں لیتی ہیں۔ ہم خُدا کی موجودگی کو محسوس کرتے ہیں۔ کلیسیا کی عمارتوں کی خوبصورتی ہماری توجہ خُدا کی خوبصورتی، اعظمت اور خُدا کی مُحبت کی طرف کرتی ہیں۔ کلیسیا ایمان کے حوالے سے صرف پتھر کی پیغامبر نہیں ہیں بلکہ یہ خُدا کی برکات والے مقامات ہیں، جو حقیقت اور سچائی میں ساکرامینٹ کی قربان گاہ میں موجود ہوتے ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!