November 22, 2024

اردو

زنا سے کیا مُراد ہے؟

زنا سے کیا مُراد ہے؟ - جنسی تعلق قائم کرنا - مُحبت کی خلاف ورزی - جُدا نہ کرنا

زنا سے کیا مُراد ہے؟

زنا تب وجود میں آتا ہے جب دو لوگ ناجائز طور پر جنسی تعلق قائم کریں، جن میں سے ایک شادی شدہ ہو یا اُس کے کئی جنسی تعلقات ہوں۔ زنا بُنیادی طور پر مُحبت کی خلاف ورزی، خُدا کے ساتھ کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی اور اپنے پڑوسی کے ساتھ نااِنصافی ہے۔ شادی کے ٹوٹنے کے حوالے سے یسوع مسیح نے واضح طور پر بیان کیا ہے کہ:

مرقس 10 باب 9 آیت: ” اِس لئِے جِسے خُدا نے جوڑا ہے اُسے آدمِی جُدا نہ کرے “۔

خُدا کی اصل خواہش کو ظاہر کرتے ہوئے یسوع مسیح نے پُرانے عہد نامے میں طلاق کو ختم کیا۔ یسوع مسیح کے اِس پیغام کے حوالے سے ہمیں حوصلہ دینے والا وعدہ یہ ہے کہ ” اپنے آسمانی باپ کے بیٹے بیٹیا ہوتے ہوئے تُم ہمیشہ کی مُحبت کے قابل ہوئے ہو “۔ بہر حال، اپنے جیون ساتھی کے ساتھ زندگی بھر وفادار رہنا آسان نہیں ہوتا۔ ہمیں اُن لوگوں کی مذمت نہیں کرنی چاہیے جن کی شادی ناکام رہی ہے۔

لہٰذا جو مسیحی غیر ذمہ داری سے طلاق دیتے ہیں تو وہ گُناہ کرتے ہیں۔ وہ خُدا کی مُحبت کے خلاف گُناہ کرتے ہیں، جو شادی کے رشتوں میں پائی جاتی ہے۔ وہ خود سے دور کیے ہوئے جیون ساتھی اور بچے کے خلاف گُناہ کرتے ہیں۔ شادی کے رشتے میں ایک شخص کے لئے اگر یہ ناقابلِ برداشت ہو گیا ہے تو وہ اِس رشتے سے آزاد بھی ہو سکتا ہے۔ چندہ سنجیدہ حالات میں عوامی طور پر طلاق لینا ضروری بھی ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں کلیسیا منسوخی کے عمل کو استعمال کرتے ہوئے شادی کے رشتے کو درست کرتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES