زبور 140- حمایت کے لئے دُعا

1۔ اَے خُداوند! مُجھے بُرے آدمی سے رہائی بخش۔ مُجھے تُند خُو آدمی سے محفُوظ رکھ۔ 2۔ جو دِل میں شرارت کے منصُوبے باندھتے ہیں وہ ہمیشہ مِل کر جنگ کے لِئے جمع ہو جاتے ہیں۔ 3۔ اُنہوں نے اپنی زُبان سانپ کی طرح تیز کر رکھّی ہے۔ اُن کے ہونٹوں کے نِیچے افعی کا… Continue reading زبور 140- حمایت کے لئے دُعا

زبور 139- خُدا کی ہمدانی اور نگہداشت

1۔ اَے خُداوند! تُو نے مُجھے جانچ لِیا اور پہچان لِیا۔ 2۔ تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔ تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔ 3۔ تُو میرے راستہ کی اور میری خواب گاہ کی چھان بِین کرتا ہے اور میری سب روِشوں سے واقِف ہے۔ 4۔ دیکھ! میری زُبان پر کوئی اَیسی… Continue reading زبور 139- خُدا کی ہمدانی اور نگہداشت

زبور 138- خُداوند کی مہربانی پر شُکرگزاری

1۔ مَیں پُورے دِل سے تیرا شُکر کرُوں گا۔ مَعبُودوں کے سامنے تیری مدح سرائی کرُوں گا۔ 2۔ مَیں تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہ کرُوں گا اور تیری شفقت اور سچّائی کی خاطِر تیرے نام کا شُکر کرُوں گا کیونکہ تُو نے اپنے کلام کو اپنے ہر نام سے زِیادہ عظمت… Continue reading زبور 138- خُداوند کی مہربانی پر شُکرگزاری

زبور 137- اسیر اسرائیلیوں کا نوحہ

1۔ ہم بابؔل کی ندیوں پر بَیٹھے اور صِیُّوؔن کو یاد کر کے روئے۔ 2۔ وہاں بید کے درختوں پر اُن کے وسط میں ہم نے اپنی سِتاروں کو ٹانگ دِیا۔ 3۔ کیونکہ وہاں ہم کو اسِیر کرنے والوں نے گِیت گانے کا حُکم دِیا اور تباہ کرنے والوں نے خُوشی کرنے کا اور کہا… Continue reading زبور 137- اسیر اسرائیلیوں کا نوحہ

زبور 136- خُدا کی شفقت کے لئے شکرگزاری

1۔ خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ 2۔ اِلہٰوں کے خُدا کا شُکر کرو کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ 3۔ مالِکوں کے مالِک کا شُکر کرو کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔ 4۔ اُسی کا جو اکیلا بڑے بڑے عجِیب کام کرتا ہے کہ اُس کی… Continue reading زبور 136- خُدا کی شفقت کے لئے شکرگزاری

زبور 135- خُداوند مالِک اور مُحسِن کی تمجید

1۔ خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کے نام کی حمد کرو۔ اَے خُداوند کے بندو! اُس کی حمد کرو۔ 2۔ تُم جو خُداوند کے گھر میں ہمارے خُدا کے گھر کی بارگاہوں میں کھڑے رہتے ہو۔ 3۔ خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُداوند بَھلا ہے۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو کہ یہ دِل… Continue reading زبور 135- خُداوند مالِک اور مُحسِن کی تمجید

زبور 134- ہَیکل کی زیارت کا گیت

1۔ اَے خُداوند کے بندو! آؤ سب خُداوند کو مُبارک کہو۔ تُم جو رات کو خُداوند کے گھر میں کھڑے رہتے ہو! 2۔ مَقدِس کی طرف اپنے ہاتھ اُٹھاؤ اور خُداوند کو مُبارک کہو۔ 3۔ خُداوند جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا صِیُّوؔن میں سے تُجھے برکت بخشے۔ آمین!

زبور 133- صلح سلامتی سے رہنے کے لئے ستائش

1۔ دیکھو! کَیسی اچھّی اور خُوشی کی بات ہے کہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔ 2۔ یہ اُس بیش قیِمت تیل کی مانِند ہے جو سر پر لگایا گیا اور بہتا ہُؤا داڑھی پر یعنی ہارُوؔن کی داڑھی پر آ گیا بلکہ اُس کے پَیراہن کے دامن تک جا پُہنچا۔ 3۔ یا حرمُوؔن کی اَوس… Continue reading زبور 133- صلح سلامتی سے رہنے کے لئے ستائش

زبور 132- خُدا اور داؤد کا باہمی وعدہ

1۔ اَے خُداوند! داؔؤُد کی خاطِر اُس کی سب مُصِیبتوں کو یاد کر 2۔ کہ اُس نے کِس طرح خُداوند سے قَسم کھائی اور یعقُوبؔ کے قادِر کے حضُور مَنّت مانی 3۔ کہ یقیِناً مَیں نہ اپنے گھر میں داخِل ہُوں گا نہ اپنے پلنگ پر جاؤُں گا 4۔ اور نہ اپنی آنکھوں میں نِیند… Continue reading زبور 132- خُدا اور داؤد کا باہمی وعدہ

زبور 131- حلیمی سے توکل رکھنے کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! میرا دِل مغرُور نہیں اور مَیں بُلند نظر نہیں ہُوں نہ مُجھے بڑے بڑے مُعاملوں سے کوئی سروکار ہے نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہیں۔ 2۔ یقیِناً مَیں نے اپنے دِل کو تسکِین دے کر مُطمئِن کر دِیا ہے۔ میرا دِل مُجھ میں دُودھ چُھڑائے ہُوئے بچّے کی… Continue reading زبور 131- حلیمی سے توکل رکھنے کی دُعا