زبور 134- ہَیکل کی زیارت کا گیت

1۔ اَے خُداوند کے بندو! آؤ سب خُداوند کو مُبارک کہو۔ تُم جو رات کو خُداوند کے گھر میں کھڑے رہتے ہو! 2۔ مَقدِس کی طرف اپنے ہاتھ اُٹھاؤ اور خُداوند کو مُبارک کہو۔ 3۔ خُداوند جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا صِیُّوؔن میں سے تُجھے برکت بخشے۔ آمین!

زبور 126- شادمانی کا گیت

1۔ جب خُداوند صِیُّوؔن کے اسِیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔ 2۔ اُس وقت ہمارے مُنہ میں ہنسی اور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔ تب قَوموں میں یہ چرچا ہونے لگا کہ خُداوند نے اِن کے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔ 3۔ خُداوند نے ہمارے لِئے بڑے بڑے… Continue reading زبور 126- شادمانی کا گیت

زبور 125- خُدا کے لوگوں کے تحفظ کی ضمانت

1۔ جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیں وہ کوہِ صِیُّوؔن کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔ 2۔ جَیسے یروشلؔیِم پہاڑوں سے گھِرا ہے وَیسے ہی اب سے ابد تک خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔ 3۔ کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی میِراث پر قائِم نہ ہوگا تاکہ صادِق بدکاری کی… Continue reading زبور 125- خُدا کے لوگوں کے تحفظ کی ضمانت

زبور 102- ایک پریشان ہال نوجوان کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد تیرے حضُور پُہنچے۔ 2۔ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جِس دِن مَیں فریاد کرُوں مُجھے جلد جواب دے۔ 3۔ کیونکہ میرے دِن دُھوئیں کی طرح اُڑے جاتے ہیں اور میری ہڈِّیاں اِیندھن کی طرح جل گئِیں۔ 4۔… Continue reading زبور 102- ایک پریشان ہال نوجوان کی دُعا

زبور 69- مدد کے لئے پُکار

1۔ اَے خُدا! مُجھ کو بچا لے۔ کیونکہ پانی میری جان تک آ پُہنچا ہے۔ 2۔ مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُزرتے ہیں۔ 3۔ مَیں چِلّاتے چِلّاتے تھک گیا۔ میرا گلا سُوکھ گیا۔ میری آنکھیں… Continue reading زبور 69- مدد کے لئے پُکار

زبور 48- صِیُّوؔن ۔ خُدا کا شہر

1۔ ہمارے خُدا کے شہر میں۔ اپنے کوہِ مُقدّس پر خُداوند بُزرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔ 2۔ شِمال کی جانِب کوہِ صِیُّوؔن جو بڑے بادشاہ کا شہر ہے وہ بُلندی میں خُوش نُما اور تمام زمِین کا فخر ہے۔ 3۔ اُس کے محلّوں میں خُدا پناہ مانا جاتا ہے۔ 4۔ کیونکہ دیکھو!… Continue reading زبور 48- صِیُّوؔن ۔ خُدا کا شہر