July 27, 2024

English Spanish اردو Hindi Indonesian

ہمارا مشن

ہم کیتھولک مسیحیوں کا ایک ایسا گروپ ہیں جو سینٹ اگناثیو کے کرشمہ کے ساتھ پوری دنیا کو مسیح کی تعلیم سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ متی کی انجیل میں لکھا ہے

باب 28 آیت 19: پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کو باپ ، بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو.

ہم خدا کے اس حکم کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ خدا کا کلام ان قوموں تک بھی پہنچایا جائے جو اس سے ناواقف ہیں . ایشیا اور افریقا کے کئی ممالک میں کیتھولک مسیحیت کو انٹرنیٹ کے ذریعے فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ، خاص طور پر ان ممالک میں جہاں مسیحیت کی روایات کا وجود ہی نہیں ہے . ہم سینٹ فرانسس زیویر کی پوری دنیا میں انجیل کی منادی اور مسیحیت کو پھلانے سے دلی طور پر بہت حوصلہ افزائی حاصل کرتے ہیں جو یہ جانتے تھے کہ بہت سے لوگ اس لئے یسوع کو نہیں اپناتے ہیں کیونکہ انہیں کوئی سکھانے اور منادی کرنے والا نہیں ہے .

یسوئ انجمن کے کرشمہ کی بنیاد پر مسیح کے کلام کو دنیا میں پھیلانے کے مقصد سے ہم اس آن لائن کیتھولک مسیحی چینل کا آغاز کر رہے ہیں ، خاص طور پر ایشیا میں رہنے والے ان لوگوں کے لئے جو ذاتی، ثقافتی، زبان کی لا علمی ، مذہبی یا سیاسی حالات جیسی مشکلات کی وجہ سے مسیحیت سے واقف نہیں ہو پاتے ہیں . یہ ایک ایسا ٹی وی چینل ہوگا جو حدود اور سرحدوں سے بالاتر سب کی پہنچ میں ہوگا اور یسوع مسیح اور ان کے شاگردوں کے بتاے سچ سے دنیا کو آگاہ کراییگا.

“ہم راہب نہیں ہیں ، دنیا ہمارا گھر ہے” جروںیمو کے اس اصول کی پیروی کرتے ہوئے ہم یہ چاہتے ہیں کہ خدا کی خوشخبری ہر زبان میں دنیا کے ہر انسان تک پہنچائی جائے کیوںکہ یہ ایمان کی تکمیل کا بہت اثر انداز زریعہ ہے . ویڈیوز کے ذریعے مسیحی تعلیم ، مسیحی دعائیں ، مسیحی گواہیاں ہر زبان میں نشر کر کے ہم اپنی ٹیم جو کہ اردو ، انڈونیشین ، ہندی ، بنگلہ اور عربی جیسی زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں ، ان کے ساتھ مل کر دنیا کے ہر شخص تک پہنچنا چاہتے ہیں .

اد مایوریم دے گلوریم – خدا کے جلال کے لئے