اَے خُداوند! مُجھ میں انقصاری کا جذبہ پیدا کر جو کہ میرے رہن سہن سے ظاہر ہو۔ میری آنکھوں کی حفاظت اور میری رُوح پر پہرا لگا کہ کوئی ایسی چیز اندر داخل نہ ہو پائے جس سے میرے دِل کا آئینہ دُھندلا ہو بلکہ میرے دِل سے ہمیشہ یسوع کی پاکیزگی جھلکتی رہے۔ اور جہاں فرشتوں کی خوراک پاک یوخرست میں مُجھے عطا ہو تو گُناہ آلودہ سوچوں کو مُجھ سے ہمیشہ کے لئے دور کر دے۔ کاش کہ میں اُن کے درمیان ہوتی جن کے بارے میں یسوع نے کہا ہے کہ مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔ آمین!