” تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو ” کہنے سے کیا مُراد ہے؟
جب ہم خُدا کی مرضی کے حوالے سے عالمگیر کامیابی کے لئے دُعا مانگتے ہیں، تو ہم یہ دُعا مانگتے ہیں کہ زمین پر اور ہمارے دِلوں میں یہ ایسے ہی پوری ہو جیسے یہ آسمان پر پوری ہوتی ہے۔ جب تک ہم اپنے دِلوں کو خود کے منصوبوں، اپنی مرضی اور اپنے خیالات کے مطابق قائم رکھیں گے تب تک زمین پر آسمان کی بادشاہی قائم نہیں ہو سکتی۔ جس میں ہر شخص اپنی مرضی پوری کرنا چاہتا ہے۔ البتہ ہم تب اپنی خوشی حاصل کرتے ہیں جب ہم یکجا ہو کر یہ خواہش رکھتے ہیں کہ خُدا کی مرضی پوری ہو۔ دُعا سے مراد زمین پر خُدا کی مرضی کو قائم کرنا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!