November 21, 2024

اردو

اگر خُدا باپ ” آسمان کی بادشاہی ” میں ہے تو وہ آسمان کی بادشاہی کہاں ہے؟

اگر خُدا باپ آسمان کی بادشاہی میں ہے تو وہ آسمان کی بادشاہی کہاں ہے؟ - وقت اور فاصلے کی بندش سے باہر

اگر خُدا باپ ” آسمان کی بادشاہی ” میں ہے تو وہ آسمان کی بادشاہی کہاں ہے؟

جہاں کہیں بھی خُدا موجود ہے وہاں آسمان کی بادشاہی ہے۔ یہ الفاظ ” آسمان کی بادشاہی ” ایک جگہ کو بیان نہیں کرتے بلکہ یہ خُدا کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں، جو وقت اور فاصلے کی بندش سے باہر ہے۔ ہمیں بادلوں کے اُوپر آسمان کی بادشاہی کو تصور نہیں کرنا چاہیے۔ جہاں کہیں بھی ہم خُدا کے جلال اور اپنے پڑوسی کی ضرورت میں اُس کے پاس آتے ہیں، جہاں کہیں بھی ہم مُحبت کی خوشی کو محسوس کرتے ہیں، جب کبھی بھی ہم تبدیل ہوتے اور خُدا کے ساتھ یکجا ہوتے ہیں تو وہاں آسمان کی بادشاہی قائم ہوتی ہے۔ ” خُدا آسمان کی بادشاہی میں نہیں بلکہ جہاں خُدا ہے وہاں آسمان کی بادشاہی ہے ” ( گیرارڈ ایبلنگ )۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES