November 24, 2024

اردو

فضل سے کیا مُراد ہے؟

فضل سے کیا مُراد ہے؟ - مُحبت سے بھرا تحفہ - مددگار اچھائی - اِنسانوں کے ساتھ خُدا کا تعلق

فضل سے کیا مُراد ہے؟

فضل سے مُراد خُدا کی طرف سے نجات، مُحبت سے بھرا تحفہ، اُس کی مددگار اچھائی اور وہ قوت ہے جو اُس کی طرف سے آتی ہے۔ صلیب اور مسیح کے جی اُٹھنے کے ذریعے خُدا خود کو مکمل طور پر ہم پر ظاہر کرتا ہے، اور فضل میں ہوتے ہوئے وہ خود کو ہمارے ساتھ جوڑتا ہے۔ فضل وہ ہر چیز ظاہر کرتا ہے جو خُدا ہمیں عطا کرتا ہے جس کے ہم حقدار بھی نہیں ہوتے۔ پوپ بینیڈکٹ سولویں کہتے ہیں، ” فضل ہم پر خُدا کی نظر کو ظاہر کرتا ہے جس میں وہ ہمیں اپنی مُحبت سے بھرتا ہے “۔ فضل کوئی عام چیز نہیں ہے بلکہ یہ اِنسانوں کے ساتھ خُدا کا تعلق ہے۔ خُدا کبھی بھی اپنے فضل میں کمی نہیں کرتا۔ فضل میں ہوتے ہوئے ہم خُدا میں ہوتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES