November 24, 2024

اردو

کیا ایک مسیحی انتہا پسند شخص ہو سکتا ہے؟

کیا ایک مسیحی انتہا پسند شخص ہو سکتا ہے؟ - انتہا پسند شخص - مسیحیوں کا بنیادی حکم

کیا ایک مسیحی انتہا پسند شخص ہو سکتا ہے؟

نہیں، ایک مسیحی کبھی بھی انتہا پسند شخص نہیں ہو سکتا، کیونکہ اِنسان کو اُس کی فطرت کے مطابق دوستی کے لئے بنایا گیا ہے۔ ہر شخص کی ایک ماں اور ایک باپ ہیں۔ وہ دوسروں سے مدد لیتا اور دوسروں کی مدد کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ ایسا شخص اپنے آپ کو دوسروں کے فائدہ کے لئے بڑھاتا ہے۔ جب سے اِنسان خُدا کا عکس ہے تو تب سے وہ خُدا کو ظاہر کرتا ہے، جو اپنی گہرائی میں اکیلا نہیں بلکہ تثلیثی ہے ( اِسی طرح وہ زندگی، مُحبت، گفتگو اور تبدیلی ہے )۔ آخر میں مُحبت تمام مسیحیوں کا بنیادی حکم ہے، اِس کے ذریعے ہم گہرائی سے آپس میں تعلق رکھتے اور بنیادی طور پر ہم ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔

متّی 22 باب 39 آیت: ” اور دُوسرا اِس کی مانِند یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES