November 24, 2024

اردو

ہم سنجیدہ گُناہ اور عام گُناہ کے درمیان فرق کیسے جان سکتے ہیں؟

ہم سنجیدہ گُناہ اور عام گُناہ کے درمیان فرق کیسے جان سکتے ہیں؟ - خُدا کی خلاف ورزی کرنا

ہم سنجیدہ گُناہ اور عام گُناہ کے درمیان فرق کیسے جان سکتے ہیں؟

سنجیدہ گُناہ ایک شخص کے دِل میں سے مُحبت کی الہٰی قوت کو تباہ کر دیتا ہے، جس کے بغیر ہمیشہ کی برکت قائم نہیں ہو سکتی۔ لہٰذا اِسے فانی گُناہ بھی کہا جاتا ہے۔ سنجیدہ گُناہ خُدا کے ساتھ ہمارا رشتہ ختم کر دیتا ہے بلکہ عام گُناہ خُدا کے ساتھ ہمارے رشتے میں ہمیں تھوڑی دیر کے لئے ہی دور کرتا ہے۔

ایک سنجیدہ گُناہ ہمیں خُدا سے مکمل طور پر دور کرتا ہے۔ ایسے گُناہ میں ایک شخص سچائی کے مُخالف ہوتا ہے، مثال کے طور پر، اِس سے مُراد زندگی یا خُدا کی خلاف ورزی کرنا ہے ( جس میں قتل، توہین، زنا اور بہت سے غلط کام شامل ہیں )۔ اور اِس میں مکمل سمجھ اور رضامندی سے کیے جانے والے گُناہ بھی شامل ہیں۔

عام گُناہ خاص مقاصد کی خلاف ورزی کرنا ہے ( جس میں عزت، سچائی، جائیداد اور بہت سی دوسری چیزوں کی خلاف ورزی کرنا بھی شامل ہے ) یا ایسے گُناہ جو اپنی مکمل سنجیدگی کے علم کے بغیر کیے گئے ہوں یا اپنی مکمل رضامندی کے بغیر کیے گئے ہوں۔ ایسے گُناہ خُدا کے ساتھ ہمارے رشتے میں رکاوٹ بنتے ہیں لیکن یہ اِس رشتے کو مکمل طور ہر ختم نہیں کرتے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES