November 24, 2024

اردو

ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ خُدا رحمدل ہے؟

ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ خُدا رحمدل ہے؟ - رحمدل باپ کی مثال - خُدا کی رحمدلی - شرِیر کا بھلا

ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ خُدا رحمدل ہے؟

مُقدس کلام میں کئی مقامات پر خُدا خود کو رحمدل ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر رحمدل باپ کی مثال کے طور پر جو اپنے شاہ خرچ بیٹے کو ملنے جاتا ہے، اُسے پوری طرح سے قبول کرتا ہے، وہ اُس کی واپسی اور اُن کی یکجہتی کی خوشی کو ضیافت کے ساتھ مناتا ہے ( لُوقا 15 باب )۔ نرسیا کے مقدس بینیڈکٹ ( جو کہ مغربی راہبانہ زندگی کے بانی ہیں ) کہتے ہیں کہ ” کبھی بھی خُدا کی رحمدلی پر شک نہ کرو! “۔ پُرانے عہد نامہ میں پہلے سے ہی خُدا حزقی ایل نبی کے ذریعے کہتا ہے کہ:

حِزقی ایل 33 باب 11 آیت: ” تُو اُن سے کہہ خُداوند خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قسم شرِیر کے مرنے میں مُجھے کُچھ خُوشی نہیں بلکہ اِس میں ہے کہ شرِیر اپنی راہ سے باز آئے اور زِندہ رہے۔ اَے بنی اِسرائیل باز آؤ۔ تُم اپنی بُری روِش سے باز آؤ۔ تُم کیوں مرو گے؟ “۔

متّی 15 باب 24 آیت: ” اُس نے جواب میں کہا کہ مَیں اِسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہُوئی بھیڑوں کے سِوا اَور کِسی کے پاس نہیں بھیجا گیا “۔

متّی 9 باب 12 آیت: ” اُس نے یہ سُن کر کہا کہ تندرُستوں کو طبِیب درکار نہیں بلکہ بِیماروں کو “۔

لہٰذا وہ ٹیکس جمع کرنے والوں اور گنہگاروں کے ساتھ مل کر کھاتے ہیں، اور وہ اپنی دُنیاوی زندگی کے اختتام میں خُدا کی رحمدل مُحبت کے طور پر اپنی موت کے بارے میں بھی بیان کرتے ہیں۔

متّی 26 باب 28 آیت: ” کیونکہ یہ میرا وہ عہد کا خُون ہے جو بُہتیروں کے لِئے گُناہوں کی مُعافی کے واسطے بہایا جاتا ہے “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES