November 22, 2024

اردو

یسوع مسیح نے بیماروں میں زیادہ دلچسپی کیوں ظاہر کی؟

یسوع مسیح نے بیماروں میں زیادہ دلچسپی کیوں ظاہر کی؟ - خُدا کی مُحبت - بیمار کو شفا

یسوع مسیح نے بیماروں میں زیادہ دلچسپی کیوں ظاہر کی؟

یسوع مسیح اِس لئے آئے کہ وہ خُدا کی مُحبت کو ظاہر کر سکیں۔ وہ اکثر ایسا اُن جگہوں پر کرتے ہیں جہاں ہم اپنی زندگی کی کمزوری میں بیماری کی وجہ سے خوف ذدہ محسوس کرتے ہیں۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم بدن اور رُوح میں اچھے ہو جائیں۔ لہٰذا ہم خُدا کی بادشاہی جو آنے والی ہے اُس پر یقین اور اُسے تسلیم کریں۔ کبھی کبھار ایک شخص اِس لئے بیمار ہوتا ہے تاکہ وہ یہ سمجھے کہ ہم سب بیماروں یا صحت مندہ لوگوں کو سب سے بہتر یعنی خُدا کی ضرورت ہے۔ خُدا کے بغیر ہمارے پاس کوئی زندگی نہیں ہے۔ اِسی لئے بیمار لوگ اور گنہگار ضروری چیزوں کے لئے خاص برکت حاصل کر سکتے ہیں۔ اِسے نئے عہد نامہ میں بیمار لوگوں کے حوالے سے ایسے بیان کیا گیا ہے کہ جنہوں نے یسوع مسیح کی موجودگی کو تلاش کیا:

لُوقا 6 باب 19 آیت: ” اور سب لوگ اُسے چُھونے کی کوشِش کرتے تھے کیونکہ قُوّت اُس سے نِکلتی اور سب کو شِفا بخشتی تھی “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES