ہمیں یکجہتی کے خاص ساکرامینٹ کی کیوں ضرورت ہے جب ہمارے پاس بپتسمہ ہے جو ہمیں خُدا کے ساتھ یکجا کرتا ہے؟
بپتسمہ ہمیں گناہ کے ساتھ ساتھ موت کی قوت سے ضرور نجات دیتا ہے اور ہمیں خُدا کے بیٹے بیٹیوں کے طور پر نئی زندگی میں لاتا ہے، لیکن یہ ہمیں اِنسانی کمزوری اور گناہ کی خواہش سے آزاد نہیں کرتا۔ اِس لئے ہمیں اُس جگہ کی ضرورت ہے جہاں ہم خُدا کے ساتھ بار بار یکجا ہو سکیں۔ وہ جگہ اعتراف ہے۔
اعتراف کے لئے جانا جدید نہیں لگتا، یہ مشکل بھی ہو سکتا ہے اور اِس کے لئے شروعات میں کافی محنت کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ ایک عظیم فضل بھی ہے جو ہم زندگی میں بار بار بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ حقیقت میں رُوح کو نیا کرتا ہے، مکمل طور پر اُس کا بوجھ ہلکا کرتا ہے، معاضی کے تمام خیالات سے آزاد کرتا ہے، مُحبت میں قبول کرتا اور نئی قوت سے بھرتا ہے۔ خُدا رحمدل ہے اور وہ ہم سے زیادہ کی خواہش بھی نہیں رکھتا کہ ہم اُس کی رحمدلی کو چاہیں۔ جو شخص اعتراف کے لئے جاتا ہے وہ پاک ہوتا اور اُس کی زندگی نئی ہو جاتی ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!