عبادت کے آداب ہماری زندگی کے درمیان کیسے عمل کرتے ہیں؟
اپنی فتح کی وجہ سے یسوع مسیح دُنیا میں ہر جگہ موجود ہیں۔ وہ خود خُدا کی سچی عبادت کی جگہ اور عبادت ہیں:
یُوحنّا 4 باب 24 آیت: ” خُدا رُوح ہے اور ضرُور ہے کہ اُس کے پرستار رُوح اور سچّائی سے پرستِش کریں “۔
اِس لئے وہ صرف ایک خاص جگہ تک ہی محدود نہیں ہیں۔ اِس کے باوجود بھی مسیحی دُنیا کلیسیاؤں اور مقدس نشانات سے بھری ہوئی ہے، کیونکہ اِنسانوں کو خاص جگہوں کی ضرورت ہوتی ہے جس میں وہ مل سکیں اور وہ نشان دیکھ سکیں جو اُنہیں اِس نئی حقیقت کی یاد دلاتے ہیں۔ دُنیا میں خُدا کا ہر گھر ہمارے آسمانی باپ کے گھر کی علامت کو ظاہر کرتا ہے، جس کی طرف ہم سفر کر رہے ہیں۔ یقیناً ایک شخص ایک جنگل میں، ساحلِ سمندر پر اور بستر میں یعنی کسی بھی جگہ پر دُعا کر سکتا ہے۔ لیکن جب سے ہم اِنسان صرف رُوحانی ہی نہیں بلکہ جسمانی بھی ہیں، تو ہمیں ایک دوسرے کو دیکھنے، سُننے اور محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر ہم مسیح کے بدن کے طور پر ملنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک خاص جگہ کی ضرورت ہے۔ اگر ہم خُدا کی عبادت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں جُھکنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں تبدیل ہوئی روٹی کو کھانے کی ضرورت ہے جب وہ ہمیں دی جاتی ہے۔ ہمیں اپنے بدن کو جذبات میں تیار رکھنا چاہیے جب وہ ہمیں بُلاتا ہے۔ اِس کے ساتھ صلیب ہمیں یہ یاد کرائے گی کہ یہ دُنیا کس کی ہے اور ہمارا سفر ہمیں کہاں لے کر جا رہا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!