September 20, 2024

اردو

جب ہم عبادت کے آداب کی خوشی مناتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

جب ہم عبادت کے آداب کی خوشی مناتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ - خُدا کی مُحبت

جب ہم عبادت کے آداب کی خوشی مناتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

جب ہم عبادت کے آداب کی خوشی مناتے ہیں، تو ہم خُدا کی مُحبت میں شامل ہوتے، شفا پاتے اور تبدیل ہوتے ہیں۔ کلیسیا کی تمام عبادتوں اور ساکرامینٹ کا واحد مقصد یہ ہے کہ ہم زندگی اور کثرت کی زندگی پائیں۔ جب ہم عبادت کے آداب کی خوشی مناتے ہیں تو ہم اُن کا سامنا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بارے میں یہ کہا تھا:

یُوحنا 14 باب 6 آیت: ” یِسُوؔع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا “۔

جو کوئی بھی اکیلا ہے اور ماس کے لئے اگے بڑھتا ہے وہ خُدا سے حفاظت اور تسلی حاصل کرتا ہے۔ جو کوئی بھی اپنے آپ کو ہارا ہوأ محسوس کرتا ہے اور پاک ماس میں شامل ہوتا ہے وہ خُدا کو پاتا ہے جو اُس کا انتظار کرتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES