September 20, 2024

اردو

کلیسیا اور ہر فرد کی زندگی میں عبادت کے آداب کی اہمیت کیوں ہے؟

کلیسیا اور ہر فرد کی زندگی میں عبادت کے آداب کی اہمیت کیوں ہے؟ - غریبوں کی خدمت

کلیسیا اور ہر فرد کی زندگی میں عبادت کے آداب کی اہمیت کیوں ہے؟

” عبادت کے آداب ایک پاک عمل ہے جس کی طرف کلیسیا کے کاموں کی ہدایت کی جاتی ہے، یہ برکت کا ذریعہ بھی ہے جس سے اُس کا تمام فضل دوسروں تک پُہنچتا ہے ” ( دوسری ویٹیکن کونسل، سیکروسینکٹم کونسیلیم 10 )۔ یسوع مسیح کی زندگی کے دوران بہت زیادہ لوگ اُن کے پاس آئے کیونکہ وہ اُن کی شفا کی موجودگی کو تلاش کر رہے تھے۔

یہاں تک کہ آج بھی ہم اُنہیں ڈھونڈ سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی کلیسیا میں رہتے ہیں۔ وہ دو جگہوں پر ہمیں اپنی موجودگی کی یقین دہانی کرواتے ہیں: غریبوں کی خدمت کرنے میں اور پاک یوخرست میں ( متّی 25 باب 40 آیت )۔ وہاں ہم سیدھا اُن کے بازوؤں کی پناہ میں جاتے ہیں۔ اور جب ہم اُنہیں اپنے قریب آنے دیتے ہیں، تو وہ ہمیں تعلیم دیتے، ہمارا خیال رکھتے، ہمیں بدلتے، شفا دیتے اور ماس کی مقدس قربانی میں ہمارے ساتھ ایک ہو جاتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES