October 6, 2024

اردو

مرنے کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

مرنے کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ - رُوح کا جسم سے الگ ہونا - ہمارے رُوح کا خُدا سے ملنا اور آخرت کا اِنتظار

مرنے کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

مرنے کے بعد جسم اور رُوح الگ ہو جاتے ہیں۔ جسم تو ختم ہو جاتا ہے لیکن رُوح خُدا سے جا کر ملتی اور آخرت میں اپنے جسم کے ساتھ دوبارہ یکجا ہونے کا انتظار کرتی ہے۔ ہم دوباری کیسے زندہ ہوں گے یہ ایک راز ہے۔ اِس حقیقت کو قبول کرنے کے لئے ایک مثال ہماری مدد کرسکتی ہے: کہ جب ہم ایک نرگس کے پھول کی طرف دیکھتے ہیں تو ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ کیسے اندھیری زمین پر اِس کے ذریعے ایک حیرت انگیز خوبصورت پھول تیار ہوسکتا ہے۔ اِسی طرح ہم اپنے مستقبل کے نئے جسم کے بارے میں کُچھ بھی نہیں جانتے۔ اِس کے باوجود، پال اِس بات پر یقین رکھتے ہیں:

1 کُرِنتھِیوں 15 باب 43 آیت: ” بے حُرمتی کی حالت میں بویا جاتا ہے اور جلال کی حالت میں جی اُٹھتا ہے۔ کمزوری کی حالت میں بویا جاتا ہے اور قُوّت کی حالت میں جی اُٹھتا ہے “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES