November 24, 2024

اردو

یسوع مسیح پوری دُنیا کے خُداوند کیوں ہیں؟

یسوع مسیح پوری دُنیا کے خُداوند کیوں ہیں؟ - یسوع مسیح کا جلال اور قُدرت

یسوع مسیح پوری دُنیا کے خُداوند کیوں ہیں؟

یسوع مسیح دُنیا کے خُداوند ہیں اور وہ تاریخ کے بھی خُداوند ہیں کیونکہ ہر چیز اُن کے لئے بنائی گئی تھی۔ تمام اِنسانوں نے اُن کے ذریعے نجات پائی اور اُنہیں کے ذریعے سب کا اِنصاف ہوگا۔ وہ ہمارے ساتھ ہیں اور وہ اکیلے ہیں جن کے سامنے ہم اپنے گُٹھنے جُھکا کر عبادت کرتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ اپنی کلیسیا کے سربراہ کے طور پر ہیں، جس میں خُدا کی بادشاہی شروع ہوتی ہے۔

وہ تاریخ کے خُداوند کے طور پر ہمارے سربراہ ہیں۔ جن میں تاریکی کی قوتیں ختم ہوتی ہیں اور خُدا کی مرضی کے مطابق دُنیا کی تقدیر کاملیت کی طرف آتی ہے۔ وہ ہمیں جلال میں ملنے کے لئے اُس دِن آئیں گے جس کے بارے میں ہمیں نہیں پتا تاکہ وہ دُنیا کو نئی اور مکمل کر سکیں۔ ہم خُدا کے کلام، ساکرامینٹ، غریبوں کی مدد اور ایک یا دو لوگوں کی موجودگی کے ذریعے اُنہیں اپنے قریب محسوس کر سکتے ہیں۔

متّی 18 باب 20 آیت: ” کیونکہ جہاں دو یا تِین میرے نام پر اِکٹھّے ہیں وہاں مَیں اُن کے بِیچ میں ہُوں “۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES