September 20, 2024

اردو

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ یسوع مسیح آسمان کی بادشاہی میں چلے گئے؟

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ یسوع مسیح آسمان کی بادشاہی میں چلے گئے؟

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ یسوع مسیح آسمان کی بادشاہی میں چلے گئے؟

یسوع مسیح کے ساتھ ہم خُدا کے پاس اپنے گھر میں داخل ہوتے اور وہاں ہمیشہ کے لئے رہتے ہیں۔ اِس طرح اپنے بیٹے میں خُدا ہمارے قریب ہے۔ اِس کے علاوہ، یسوع مسیح یُوحنّا کی انجیل میں کہتے ہیں کہ:

یُوحنّا 12 باب 32 آیت: ” اور مَیں اگر زمِین سے اُونچے پر چڑھایا جاؤُں گا تو سب کو اپنے پاس کھینچُوں گا “۔

نئے عہد نامہ میں یسوع مسیح کا آسمان کی بادشاہی میں جانا چالیس دنوں کا اختتام ظاہر کرتا ہے جس کے دوران زندہ خُداوند خاص طور پر اپنے شاگِردوں کے قریب رہے۔ اُس وقت کے اختتام میں یسوع مسیح اپنی تمام اِنسانیت کے ساتھ خُدا کے جلال میں داخل ہوئے۔ مقدس کلام اِس سب کو ” بادل ” اور ” آسمان کی بادشاہی ” یا آسمان کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔ پوپ بینیڈکٹ سولویں کہتے ہیں ” اِنسان ” جو ” خدا میں جگہ پاتا ہے “۔ یسوع مسیح اب باپ کے ساتھ ہیں اور وہاں سے وہ ایک دِن ” زندوں اور مُردوں کی عدالت ” کے لئے آئیں گے۔ یسوع مسیح کا آسمان کی بادشاہی میں جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اب زمین پر نہیں ہیں لیکن ابھی بھی موجود ہیں۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES