November 21, 2024

English اردو

بے انتہا اور بیساختہ محبت

یسوع مسیح کے پاک اور جلالی نام میں آپ سب کو خوشآمدید۔ آج ہم پاک کلام میں سے پڑھیں گے۔

متی 18 باب 21 آیت: ” اُس وقت پطرس نے پاس آ کر اُس سے کہا اَے خُداوند اگر میرا بھائی گُناہ کرتا رہے تو میں کتنی دفعہ اُسے مُعاف کرُوں؟ کیا سات بار تک؟ یسُوع نے اُس سے کہا مَیں تُجھ سے یہ نہِیں کہتا کہ سات بار بلکہ سات دفعہ کے ستَر بار تک”۔

خُداوند کے کلام کے پڑھے اور سُنے جانے سے ہم سب کو برکت ملے۔

آج کا پیغام ہمیں معاف کرنے کے بارے میں سکھاتا ہے۔ میرے پیارے بہنوں اور بھائیوں ہمارے اندر معاف کرنے کی روح ہونی چاہیے کیونکہ خُدا کا کلام  ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنے کا حکم دیتا ہے۔ ایک دوسرے کو نہ صرف ایک بار یا سات بلکہ سات بار کے ستر بار معاف کریں۔ ستر بار سے مُراد ایک دوسرے کو بے انتہا اور بیساختہ طور پر معاف کریں۔ وہ ہمارا خُدا ہے جو ہماری بے انتہا غلطیوں کو معاف کرتا ہے۔ تو انسان ہوتے ہوئے ہم ایک دوسرے کو کیوں نہیں معاف کر سکتے؟ تو آپ سب ایک دوسرے کو معاف کریں اور یسوع مسیح کے نام میں برکت پائیں۔ آمین!

زارا قندیل

لاہور – پاکستان

RELATED ARTICLES