December 18, 2024

English اردو

پس خُدا کے تابع ہو جائیں

مسیح میں آپ سب کو خوش آمدید۔ پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

یعقوب 4 باب 7 آیت: “پَس خُدا کے تابع ہو جاؤ اور اِبلیس کا مقابلہ کرو تو وہ تم سے بھاگ جائے گا، خُدا کے نزدیک جاؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا”۔

پاک کلام کے پڑھے جانے اور سننے پر خُداوند کی خاص برکت ہو۔ آج کا کلام ہمیں خُدا کے تابع ہونے کی تعلیم دیتا ہے۔ ہم جتنا خُدا کے قریب جائیں گے اِبلیس اُتنا ہی کمزور پڑے گا۔ شیطان ہم سے دور بھاگے گا۔ آپ اپنے آپ کو خُدا کے قریب لائیں اور شیطان سے جنگ کریں۔ آپ اپنے ایمان میں مضبوط رہیں تاکہ شیطان آپ کو بُرائی کی طرف نہ لے کر جا سکے۔ خُدا کا پاک کلام بائبل پڑھیں۔ گرجاگھر جائیں اور خُدا کی عبادت کریں۔ پاک کلام کو پڑھیں اور اُسے اپنی زندگی میں لائیں۔ پاک کلام کی آیات پر عمل کریں اور اپنی زندگی کو بائبل کے مطابق بدلیں اور یسوع مسیح کے نام میں آگے بڑھتے جائیں۔ ہمیں پاک کلام پڑھنا چاہیے اور دعا کرنی چاہیے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ خُدا کے کلام کے نزدیک جائیں۔ خُدا آپ سب کو برکت دے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو ختم کرے۔ آمین!

زارا قندیل

لاہور پاکستان

RELATED ARTICLES