November 22, 2024

اردو

ہم صرف ایک خُدا میں ایمان کیوں رکھتے ہیں؟

ہم صرف ایک خُدا میں ایمان کیوں رکھتے ہیں؟ - ایک خدا کی عبادت کرنا

ہم صرف ایک خُدا میں ایمان کیوں رکھتے ہیں؟

ہم ایک خُدا میں ایمان اِس لئے رکھتے ہے کیونکہ مقدس کتاب کی گواہی کے مطابق، صرف ایک خُدا ہے اور اصولوں کے قانون کے مطابق، صرف ایک ہی خُدا ہو سکتا ہے۔

اگر دو خُدا ہوتے تو ایک خُدا دوسرے خُدا پر بندش لگاتا۔ اُن دونوں میں کوئی بھی لامحدود نہ ہوتا، نہ ہی اُن میں سے کوئی کامل ہوتا۔ اِس طرح اُن دونوں میں سے کوئی بھی خُدا نہ ہوتا۔ اسرائیل کا خُدا سے بنیادی تجربہ ہے ”سُن اے اسرائیل! خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے” (استثنا 6 باب 4 آیت)۔ نبیوں نے بار بار لوگوں کو مثالیں دیں تاکہ وہ اپنے جھوٹے خداؤں کو چھوڑ دیں اور ایک سچے خُدا کی طرف چلیں اُسے مانیں: ”کیونکہ میں خُدا ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں” (أیسعیاہ 45 باب 22 آیت)۔ مسیحیت ہمیں ایک خُدا کی تعلیم دیتی ہے اور پاک کلام میں بھی یہ لکھا ہے۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے پاک اور جلالی نام میں آمین

RELATED ARTICLES