September 20, 2024

اردو

کوئی کس طرح سے ایمان رکھتا ہے؟

کوئی کس طرح سے ایمان رکھتا ہے؟ - خدا پر سچا ایمان رکھنے کی تعلیم

کوئی کس طرح سے ایمان رکھتا ہے؟

جو کوئی ایمان رکھتا ہے وہ خُدا کے ساتھ ایک ذاتی اتحاد کی تلاش میں رہتا ہے اور ہر اُس چیز میں خُدا پر ایمان رکھنے کے لئے تیار ہوتا ہے جو خُدا خود اپنے بارے میں ظاہر کرتا ہے۔

ایمان کے آغاز میں، اکثر ایک جذباتی ہلچل یا بیچینی ہوتی ہے۔ انسان محسوس کرتا ہے کہ نظر آنے والی دُنیا اور معمول کی چیزیں ہی سب کچھ نہیں ہیں۔ وہ ایک پوشیدہ بھید کا اثر محسوس کرتا ہے اور اُن نشانات کی پیروی کرتا ہے جو کہ خُدا کے وجود کی طرف اِشارہ کرتے ہیں اور وہ آہستہ آہستہ خُدا سے بات کرنے کا اعتماد پاتا ہے اور آخرکار آزادی میں خود کو اُس سے متحد کر لیتا ہے۔ یُوحنّا کی انجیل میں یہ کہا گیا ہے، “خُدا کو کسی نے کبھی نہیں دیکھا۔ اِکلوتا بیٹا جو باپ کی گود میں ہے، اُسی نے ظاہِر کیا ہے”(یُوحنّا 1:18)۔ اِس لئے ہمیں مسیح پر ایمان رکھنا چاہیے، جو خُدا کا بیٹا ہے، اگر ہم جاننا چاہتے ہیں کہ خُدا ہم سے کیا بات کرنا چاہتا ہے۔ لہٰذا ایمان کا مطلب یہ ہے کہ یسوع مسیح کو قبول کریں اور پوری زندگی اُن پر وقف کر دیں۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES