November 21, 2024

اردو

معاف نہ کرنے والے نوکر کی تمثیل

متی 18 باب 21 سے 35 آیات:

اُس وقت پطرس نے پاس آ کر اُس سے کہا اَے خُداوند اگر میرا بھائی میرا گُناہ کرتا رہے تو میں کِتنی دفعہ اُسے مُعاف کرُوں؟ کیا سات بار تک؟ یِسُوع نے اُس سے کہا مَیں تُجھ سے یہ نہِیں کہتا کہ سات بار بلکہ سات دفعہ کے ستّر بار تک۔ پَس آسمان کی بادشاہی اُس بادشاہ کی مانِند ہے جِس نے اپنے نَوکروں سے حِساب لینا چاہا۔ اور جب حِساب لینے لگا تو اُس کے سامنے ایک قرضدار حاضِر کِیا گیا جِس پر اُس کے دس ہزار توڑے آتے تھے۔ مگر چُونکہ اُس کے پاس ادا کرنے کو کُچھ نہ تھا اِس لِئے اُس کے مالِک نے حُکم دِیا کہ یہ اور اِس کی بِیوی بچّے اور جو کُچھ اِس کا ہے سب بیچا جائے اور قرض وصُول کر لِیا جائے۔ پَس نَوکر نے گِر کر اُسے سِجدہ کِیا اور کہا اَے خُداوند مُجھے مُہلت دے۔ میں تیرا سارا قرض ادا کرُوں گا۔ اُس نَوکر کے مالِک نے ترس کھا کر اُسے چھوڑ دِیا اور اُس کا قرض بخش دِیا۔ جب وہ نَوکر باہِر نِکلا تو اُس کے ہمخِدمتوں میں سے ایک اُس کو مِلا جِس پر اُس کے سو دِینار آتے تھے۔ اُس نے اُس کو پکڑ کر اُس کا گلا گھونٹا اور کہا جو میرا آتا ہے ادا کر دے۔ پَس اُس کے ہمخِدمت نے اُس کے سامنے گِر کر اُس کی مِنّت کی اور کہا مُجھے مُہلت دے۔ میں تُجھے ادا کردُوں گا۔ اُس نے نہ مانا بلکہ جا کر اُسے قَید خانہ میں ڈال دِیا کہ جب تک قرض ادا نہ کر دے قَید رہے۔ پَس اُس کے ہمخِدمت یہ حال دیکھ کر بہُت غمگین ہُوئے اور آ کر اپنے مالِک کو سب کُچھ جو ہُؤا تھا سُنا دِیا۔ اِس پر اُس کے مالِک نے اُس کو پاس بُلا کر اُس سے کہا اَے شرِیر نَوکر! میں نے وہ سارا قرض اِس لِئے تُجھے بخش دِیا کہ تُو نے میری مِنّت کی تھی۔ کیا تُجھے لازم نہ تھا کہ جَیسا میں نے تُجھ پر رحم کِیا تُو بھی اپنے ہمخِدمت پر رحم کرتا؟ اور اُس کے مالِک نے خفا ہوکر اُس کو جلادوں کے حوالہ کِیا کہ جب تک تمام قرض ادا نہ کردے قَید رہے۔ میرا آسمانی باپ بھی تُمہارے ساتھ اِسی طرح کرے گا اگر تُم میں سے ہر ایک اپنے بھائِی کو دِل سے مُعاف نہ کرے”۔

یہ تمثیل بہت ہی خاص ہے۔ یہ ہم سب کے لئے ایک عائنیے کی مانند ہے۔ جب ہمیں خُدا سے مدد، رحم اور معافی کی ضرورت تھی تو خُدا نے ہمیں معاف کرنے میں بلکل بھی دیر نہ کی۔ وہی خُدا جس نے ہمیں معاف کر کے سکھایا ہے کہ اب تم بھی دوسروں کو معاف کرو اور اگر تم دوسروں کو معاف نہیں کرو گے تو تمہارے گناہ بھی معاف نہ ہونگیں۔ اگرچہ کیا آپ کو ساری بائبل بھی زبانی یاد ہو جائے اور آپ دوسروں کو کلام بھی سناتے ہوں لیکن اگر آپ دوسروں کو معاف نہیں کرتے تو خُدا سے بھی معافی کی اُمید نہ رکھیں۔ اگر آپ اپنے پڑوسی اور بھائی سے محبت نہیں رکھتے تو آپ خُدا سے بھی محبت نہیں رکھ سکتے۔ آمین!

RELATED ARTICLES