December 6, 2024

اردو

زبور 136- خُدا کی شفقت کے لئے شکرگزاری

خُدا کی شفقت کے لئے شکرگزاری - بحرِقُلزؔم کا معجزہ - Zaboor 136 - زبور 136

خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

اِلہٰوں کے خُدا کا شُکر کرو

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

مالِکوں کے مالِک کا شُکر کرو

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

اُسی کا جو اکیلا بڑے بڑے عجِیب کام کرتا ہے

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

اُسی کا جِس نے دانائی سے آسمان بنایا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

اُسی کا جِس نے زمِین کو پانی پر پَھیلایا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

اُسی کا جِس نے بڑے بڑے نیّر بنائے

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

دِن کو حُکومت کرنے کے لِئے آفتاب

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

رات کو حُکومت کرنے کے لِئے ماہتاب اور سِتارے

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

10۔ اُسی کا جِس نے مِصؔر کے پہلوٹھوں کو مارا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

11۔ اور اِسرائیؔل کو اُن میں سے نِکال لایا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

12۔ قوِی ہاتھ اور بُلند بازُو سے

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

13۔ اُسی کا جِس نے بحرِقُلزؔم کو دو حِصّے کر دِیا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

14۔ اور اِسرائیؔل کو اُس میں سے پار کِیا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

15۔ لیکن فرعوؔن اور اُس کے لشکر کو بحرِقُلزؔم میں ڈال دِیا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

16۔ اُسی کا جو بیابان میں اپنے لوگوں کا راہنما ہُؤا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

17۔ اُسی کا جِس نے بڑے بڑے بادشاہوں کو مارا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

18۔ اور نامور بادشاہوں کو قتل کِیا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

19۔ امورِیوں کے بادشاہ سِؔیحون کو

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

20۔ اور بسؔن کے بادشاہ عوؔج کو

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

21۔ اور اُن کی زمِین میِراث کر دی

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

22۔ یعنی اپنے بندہ اِسرائیؔل کی میِراث

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

23۔ جِس نے ہماری پستی میں ہم کو یاد کِیا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

24۔ اور ہمارے مُخالِفوں سے ہم کو چُھڑایا

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

25۔ جو سب بشر کو روزی دیتا ہے

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

26۔ آسمان کے خُدا کا شُکر کرو

کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

آمین!

RELATED ARTICLES