October 7, 2024

اردو

زبور 12- مدد کے لئے التجا

مدد کے لئے التجا - خُدا بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا - Zaboor 12 - زبور 12

اَے خُداوند! بچا لے کیونکہ کوئی دِین دار نہیں رہا

اور امانت دار لوگ بنی آدم میں سے مِٹ گئے۔

وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔

وہ خُوشامدی لبوں سے دورنگی باتیں کرتے ہیں۔

خُداوند سب خُوشامدی لبوں کو

اور بڑے بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا۔

وہ کہتے ہیں ہم اپنی زُبان سے جِیتیں گے۔

ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں۔ ہمارا مالِک کَون ہے؟

غرِیبوں کی تباہی اور مِسکِینوں کی آہ کے سبب سے

خُداوند فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھُوں گا

اور جِس پر وہ پُھنکارتے ہیں اُسے امن و امان میں رکھُّوں گا۔

خُداوند کا کلام پاک ہے۔

اُس چاندی کی مانِند جو بھٹی میں مِٹّی پر تائی گئی

اور سات بار صاف کی گئی ہو۔

تُو ہی اَے خُداوند! اُن کی حِفاظت کرے گا۔

تُو ہی اُن کو اِس پُشت سے ہمیشہ تک بچائے رکھّے گا۔

جب بنی آدم میں پاجی پن کی قدر ہوتی ہے

تو شرِیر ہر طرف چلتے پِھرتے ہیں۔

آمین!

RELATED ARTICLES