October 14, 2024

English Spanish اردو

ہم کیسے بتا سکتے ہیں کے سچے ایمان کے ساتھ کیا منسلک ہے؟

ہم مقدس کتاب اور چرچ کی روایات میں حقیقی عقیدہ کو تلاش کرتے ہیں۔ نیا عہد نامہ چرچ کے عقائد سے تیار ہوأ۔ کلام پاک اور روایت ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بنیادی طور پر دستاویزات کے ذریعے ایمان کو تھاما نہیں جا سکتا۔ ابتدائی چرچ میں یہ کہا گیا تھا کہ “مقدس کتاب چرمی کاغذ کی بجائے چرچ کے دلپر لکھی گئی تھی”۔ شاگردوں اور رسولوں نے اپنی نئی زندگی کو یسوع کے ساتھ زندہ رفاقت کے ذریعے سب سے پہلے تجربہ کیا۔

ابتدائی چرچ نے لوگوں کو اس رفاقت میں دعوت دی، جس نے قیام کے بعد مختلف طریقوں سے اپنے آپ کو جاری رکھا۔ پہلے مسیحیوں نے روزہ رکھا “اور یہ رسولوں سے تعلیم پانے اور رفاقت رکھنے میں اور روٹی توڑنے اور دُعا کرنے میں مشغول رہے”(اعمال42:2 )۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ متحد تھے اور اس کے باوجود دوسروں کے لئے بھی جگہ تھی۔ یہ اس دن سے ہماری عقیدت کا حصہ ہے۔ مسیحی دوسرے لوگوں کو خُدا کی دوستی کی دعوت دیتے ہیں جو کہ رسولوں کے وقت سے کیتھولک چرچ میں محفوظ ہے۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES