سری لنکا کے چرچ کے ایک مشہور یسوعی تاریخ دان فادر ایس جی پریرا کے مطابق ملک میں یسوعیوں کی پہلی بار آمد سینٹ فرانسس زاویر کے زمانے میں ہوئی، اور اس وقت یہ ملک سیلون کہلایا جاتا تھا۔ یہ پہلے 1561 کو منار میں ہندوستانی صوبے کے حصے کے طور پر، جو 1608 تک قائم رہا، اور بعد میں 1602 کو کولمبو میں پایا گیا۔
دوسرا یسوعی دور 1893 میں شروع ہوا، جب پوپ لیو XIII نے سری لنکا کے علاقے کینڈی میں پاپائی درسگاہ قائم کی، جسکی سمت اور انتظامیہ کو یسوعی سماج کے سپرد کیا اور ساتھ ہی ٹرنکوملی-باٹیکلؤا اور گالے کو یسوعی ضلع کے طور پر دریافت کیا۔
دو نئے یسوعی ضلعوں کے انتظام کا ذمہ یسوعی سماج کے حوالے کیا گیا اور ان کو دو آزاد یورپی صوبوں ( شیمپئن- فرانس اور بیلجین ) کے یسوعیوں نے سنبھالا۔ تاہم ان دونوں صوبوں نے اپنی شناخت کے لئے ایک جیسے ناموں کا انتخاب کیا، جیسے ٹرنکوملی- باٹیکلؤا مشن کے یسوعی اور گالے مشن کے یسوعی۔ ان دونوں مشنری صوبوں نے بعد میں دوسرے یسوعی سماج کے صوبوں ( نیو اورلینس – USA اور نیپلس-اٹلی ) کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا تبادلہ کرلیا، اور پھر دونوں صوبے مل کر 1962 میں ایک نائب صوبے میں تبدیل ہوگئے، جس نے آخر کار سری لنکا کے یسوعی صوبے کی شکل اختیار کرلی۔
سابق جنرل کیوریہ کی طرف سے ایک پیغام
خُدا کی راہ میں موجود میرے عزیز دوستوں،
میں خُدا کا شکرگزار ہوں اور مجھے آپ سب کے ساتھ شکریہ اور حوصلہ افزائی کے الفاظ بانٹ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ جیسے آپ سری لنکا کے صوبے کے جوبلی سال کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
سری لنکا میں یسوعیوں کے پچاس سالوں کے اس سفر میں کئی ایسے یادگار لمہے، خوشگوار یادیں اور عظیم رحمتیں ہیں جو خُداوند نے سری لنکن صوبوں کے یسوعیوں کو عطا کیں۔ چھوٹے اور بڑے ذریعوں سے خُدا نے سری لنکا پر اور سری لنکن یسوعیوں کے کاموں کے ذریعے دنیا پر اپنی رحمتیں عطا کیں۔ تاہم ہمیں اس سچائی کا بھی اعتراف کرنا ہے کہ ہمیں ان سالوں میں کئی درد بھرے لمہات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پہلے دس سالوں کے اندر صوبے نے اپنے متحرک تعلیمی ادارے کھو دیئے۔ حالیہ سالوں میں عدم یکسانیت کے مسائل اور نسلی تنازعہ نا صرف صوبے میں آپ کی زندگی اور کاموں پر اثرانداز ہوأ ہے، بلکہ پڑوسی ممالک اور پوری دنیا میں برگشتوں کا باعث بنا ہے۔ ان سب کے باوجود بھی مشکلات آپ پر غالب نہ آئیں، بلکہ پہلے ساتھیوں کی مثال کو دل میں رکھتے ہوئے آپ نے خُدا کے ساتھ دوستی کرنا سیکھ لیا۔ جیسے پہلے فرانسیسی اور ہسپانوی یسوعیوں نے فکرو حفاظت کی۔ جیسے انہوں نے پیرس سے روم تک اپنی دشمن فوجوں کے درمیان سفر کیا، ویسے ہی آپ نے نسلی دشمنوں کے باعث ہونے والے ظلم اور نفرت کے دوران ایک دوسرے کی فکر و حفاظت کی۔
سینٹ اگناشیس اور پہلے ساتھیوں کو یہ یقین تھا کہ خُدا کی قوت نے انہیں اختلافات کی جڑوں پر قابو پانے کی صلاحیت دی۔ سولہویں صدی میں یورپ کے تقسیم اور جنگ کے شکار ہونے میں وہ یہ جانتے تھے کہ صرف خُدا ہی ان کو مضبوط رکھ سکتا ہے تاکہ وہ ایک مضبوط یسوعی سماج بن سکیں۔ انہیں یہ پتا تھا کہ ان کا یہ ساتھ انسانوں کا قائم کیا ہوأ نہیں بلکہ ایک عالمی تحفہ ہے جسکی تشکیل ان کے خُدا کی راہ میں محبت اور خدمت کرنے کی چاہت سے ہوئی ہے۔ میں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے نسلی اختلاف اور تنازعہ پر غالب آنے کے لئے ہمارے سماج کے بانیوں کے طریقہ کار اپنائے۔ آپکی مثال سماج کے ہر رکن کے لئے اہم ہے جس کی بدولت ہم میں سے ہر کوئی سچائی کے وہ اہم نکات سیکھتا ہے جو ہمارے لئے عمومی اجتماع 35 (General Congregation 35) میں بنیادی قرار دیا گیا:” تفرقات کے باوجود جو ہمیں یسوعیوں کے طور پر متحد کرتی ہے وہ مسیح اور ان کی راہ میں خدمت کرنے کی چاہت ہے”(GC 35, D/2, no: 2)؛ ” ہم یسوعی اپنی پہچان اکیلے نہیں بلکہ مستقل رفاقت میں ڈھوندتے ہیں۔”(GC 35,D/2, no:3)
پچھلے پچاس سالوں سے خُداوند کو اپنے اندر رہنے اور اپنے ذریعے کام کرنے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ میں اس بات پر آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ صوبے کی طرف سے 19ویں تفسیر کے مطابق روحانی مشقوں کی تیاری کی جاتی ہے، جو 2011 کے ایڈونٹ کے ساتھ شروع اور 2012 کے پینتی کوسٹ کے ساتھ ختم ہوگی۔ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ وقت آپ کے لئے فضل سے بھرا وقت ثابت ہو جس میں آپ خُدا اور ایک دوسرے کے ساتھ وابستگی کو محسوس کریں اور اس کی شدت بڑھائیں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ گہرائی سے ہماری خدمات کی بنیاد پر روح کو اپنے اندر لائیں تاکہ خیرات کا اندرونی قانون، جو سینٹ اگناشیس کئی بار آئین میں بیان کرتے ہیں، وہ اور زیادہ آپ کی زندگیوں کا بے ساختہ اظہار بن جائے۔
اگرچہ سری لنکا طول و عرض میں چھوٹا ہو سکتا ہے، مگر پورے عالمگیر سماج، خاص طور پر ایشیا پیسیفک اور جنوبی ایشیا میں آپ دوستانہ اور پُرجوش لوگوں کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آپکا گولڈن جوبلی کا سال خُدا کے ان فضائل کے لئے ایک زبردست وقت ثابت ہو جو آپ کے ان تجربوں میں شامل ہیں، جن سے آپ ایک دوستانہ اور پُرجوش رسولی حستی بن گئے ہیں، جو اپنے الفاظ اور اعمال میں خُدا کی محبت کو ظاہر کرتے ہیں، وہ محبت جو ہمیں خُداوند یسوع مسیح کے ذریعے ملی۔
مسیح کی راہ میں آپ کا مخلص،
ایڈولفو نکولس، ایس جے سابق سپیریئر جنرل
سری لنکا کے صوبائی کی طرف سے ایک پیغام
سری لنکا یسوعی صوبے کے ویب پیج پر خوش آمدید (http://www.srilankajesuits.org).
سری لنکا یسوعی صوبہ کے اندر نہ صرف یسوعیوں کے سری لنکا کے مختلف وزارتوں میں کیئے جانے والے کام موجود ہیں، بلکہ اس میں وہ بھی شامل ہیں جو پاکستان میں مختلف رسالتوں میں کام کر رہے ہیں جو ہمارا مشن ہے۔
سری لنکا یسوعی صوبہ نے 15 اگست 2012 کو ایک صوبہ ہونے کے طور پر 50 سال پورے کیے اور پاکستان مشن نے بھی اکتوبر 2011 میں یسوعی موجودگی کے 50 سال پورے کیئے۔ اس یادگار موقع پر اس نئے ویب پیج کی افتتاح ہوئی تاکہ جو ہمارے مشن میں موجود ہیں اور جو دلچسپی رکھتے ہیں، ان کو ہم یسوعیوں کے بارے میں اور جن کی ہم خدمت کرتے ہیں ان کے بارے میں مطلع رکھا جائے۔ پچھلے 50 سالوں میں کئی رہنماؤں نے اس شعبے میں محنت کی اور اس زمین اور ہمارے لوگوں کے لئے انتھک خدمت کی۔ یہ ہم پر لازم ہے کہ ہم انکی مثال کو آگے لے کر چلیں اور ان کے بوئے ہوئے بیجوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ وہ پھل پھول سکیں۔
اس ویب پیج میں آپ نہ صرف ہمارے اور ہمارے مشن کے بارے میں معلومات ڈھونڈ سکتے ہیں، بلکہ اپنے لئے ایسے چیلنج اور مواقع پا سکتے ہیں جن سے آپ اپنی گنجائش کے مطابق مشن میں شامل ہو سکیں یا مختلف طریقوں سے ہماری مدد کر سکیں۔ برائے مہربانی ہمیں اپنے تبصرے، رد عمل اور جوابات بھیجیں۔ ہم آپ کا انتظار کریں گے کہ آپ ہماری ویب سائٹ پر غور کریں۔
جیاراج رسیاہ، ایس جے ۔ صوبائی