اعتراف سے کیا مُراد ہے؟
اعتراف ساکرامینٹ ہے جو بپتسمہ کو مکمل کرتا ہے۔ اِس میں ہم پر رُوحُ القُدس کا تحفہ نازل ہوتا ہے۔ جو کوئی آزادی سے خُدا کے بیٹے یا بیٹی ہونے کے طور پر زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتا ہے، وہ ہاتھوں کے مقدس نشانات اور مَسح کی برکات میں خُدا کی رُوح سے مانگتا ہے جس سے وہ خُدا کی مُحبت کی گواہی بننے میں، کلام میں اور عمال میں قوت حاصل کرتا ہے۔ اَب وہ کیتھولک کلیسیا کا مکمل ذمہ دار رکن ہے۔ جب ایک کوچ اپنے فٹ بال کے کھلاڑی کو میدان میں بھیجتا ہے، تو وہ اپنا ہاتھ اُس کے کندھے پر رکھتا ہے اور اُسے آخری ہدایات دیتا ہے۔
اِسی طرح ہم اعتراف کو بھی سمجھ سکتے ہیں۔ ہم پر بھی ہاتھ رکھا جاتا ہے۔ ہم زندگی کے میدان میں قدم رکھتے ہیں۔ رُوحُ القُدس کے ذریعے ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمیں اِسے ضرور کرنا ہے اور یہ کرنے کے لئے ہمیں قوت دی گئی ہے۔ اُس نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ اُس کا مقصد ہمارے کانوں میں گونجتا ہے۔ ہم اُس کی مدد محسوس کرتے ہیں۔ ہم اُس کا بھروسا کبھی نہیں توڑیں گے یا اُسے کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔ ہم اُس کے لئے اِس کھیل کو جیتیں گے۔ ہمیں صرف اِسے کرنے کی خواہش رکھنی اور اُس کی بات کو سُننا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!