اعتراف میں کیا ہوتا ہے؟
اعتراف میں بپتسمہ پانے والے مسیحی کی رُوح اُس ہمیشہ کی پاکیزگی سے بھر جاتی ہے جو صرف ایک ہی بار حاصل کی جا سکتی ہے اور وہ اُس شخص کو ہمیشہ کے لئے مسیحی بنا دیتی ہے۔ رُوحُ القدُس کا تحفہ ایک آسمانی قوت ہے جس میں وہ شخص اپنی زندگی کے ذریعے اپنے بپتسمہ کے فضل کو عمل میں لاتا ہے اور وہ مسیح کی ” گواہی ” کے طور پر عمل کرتا ہے۔ اعتراف کرنے سے مُراد خُدا کے ساتھ عہد کرنا ہے۔ اعتراف میں یہ کہا جاتا ہے کہ ” ہاں، اَے میرے خُدا، میں تُجھ پر ایمان رکھتا ہوں۔ مُجھے اپنا رُوحُ القُدس دے۔ تاکہ میں مکمل طور پر تیرے ساتھ تعلق میں رہوں اور تُجھ سے کبھی جُدا نہ ہوں۔ میں اپنی پوری زندگی، بدن، رُوح، الفاظ، عمال، اچھے اور برے دِنوں میں تیرا گواہ بن کر رہوں “۔
اور خُدا کہتا ہے کہ ” ہاں، میں بھی تُجھ پر یقین رکھتا ہوں۔ میرے بچے، اور میں تُجھے اپنا رُوح دوں گا، جس میں مَیں خود ہوں گا۔ میں مکمل طور پر تُجھ سے تعلق رکھوں گا۔ مَیں اِس زندگی یا ہمیشہ کی زندگی میں کبھی بھی خود کو تُجھ سے جُدا نہ کروں گا۔ مَیں تیرے بدن اور تیری رُوح، تیرے الفاظوں اور تیرے عمال میں ہوں گا۔ چاہے اگر تو مُجھے بھول جائے، میں پھر بھی وہاں اچھے اور بُرے دِنوں میں تیرے ساتھ ہوں گا “۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!