February 15, 2025

اردو

ساکرامینٹ کلیسیا سے طالق کیوں رکھتے ہیں؟

ساکرامینٹ کلیسیا سے طالق کیوں رکھتے ہیں؟ - ہم مسیح کے بدن کی قوت ہیں - کلام اور نشانات

ساکرامینٹ کلیسیا سے طالق کیوں رکھتے ہیں؟ ساکرامینٹ کو کوئی عام شخص اپنے مطابق کیوں نہیں استعمال کرسکتا ہے؟

ساکرامینٹ یسوع مسیح کی طرف سے اپنی کلیسیا کے لئے تحفہ ہیں۔ یہ کلیسیا کا فرض ہے کہ وہ اُن کی رہنمائی کرے اور اُنہیں غلط استعمال سے بچائیں۔ یسوع مسیح نے اپنا کلام اور نشانات خاص آدمیوں کو دیا، جو اُن کے شاگِرد تھے جن کا کام یسوع مسیح کے پیغام کو آگے پہنچانا تھا۔ یسوع مسیح نے اپنا کلام اور نشانات نہ معلوم لوگوں کو نہیں دیے۔ جسے آج ہم ایسے کہیں گے کہ اُنہوں نے اپنی وراثت کو انٹرنیٹ پر مفت میں نہیں دیا کہ اُسے حاصل کیا جائے بلکہ اُس کا ایک خاص اقتدار کے ساتھ اندراج کیا ہے۔

ساکرامینٹ کلیسیا کے لئے اور کلیسیا کی وجہ سے وجود میں ہیں۔ وہ کلیسیا کے لئے ہیں کیونکہ کلیسیا مسیح کا بدن ہے جو ساکرامینٹ کے ذریعے قائم ہوئی، پرورش حاصل کی اور کامل ہوئی۔ وہ کلیسیا کے ذریعے وجود میں ہیں کیونکہ ساکرامینٹ مسیح کے بدن کی قوت ہیں، مثال کے طور پر، گناہوں کے اعتراف میں جہاں اپنے خادم کے ذریعے یسوع مسیح ہمارے گناہ معاف کرتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES